اپنی فصل کی پیداوار بڑھائیں

بہترین اور معیاری کھادوں کے لیےسلسبیل ٹریڈرز پر بھروسہ کریں۔ ہماری پروڈکٹس آپ کی فصل کو دیں صحت اور قوت۔

پروڈکٹس دیکھیں

مونو امونیم فاسفیٹ (MAP 12-61-0) کی افادیت

مونو امونیم فاسفیٹ (MAP 12-61-0) پانی میں مکمل حل پذیر کھاد ہے، جو 12% نائٹروجن اور 61% فاسفورس فراہم کرتی ہے۔ یہ جڑوں کی مضبوطی، ابتدائی نشوونما، اور پھول/پھل کے مراحل کے لیے انتہائی موثر ہے۔ یہ فصلوں کی غذائی ضروریات کو تیزی سے پورا کرتی ہے اور زرخیزی میں اضافہ کرتی ہے۔


مونو امونیم فاسفیٹ (MAP) کی افادیت:

ابتدائی نشوونما: یہ جڑوں کی مضبوط اور تیز رفتار نشوونما میں مدد کرتی ہے۔
پانی میں حل پذیری: یہ پانی میں مکمل طور پر حل ہو جاتی ہے، اس لیے اسے آبپاشی (Fertigation) اور سپرے کے ذریعے استعمال کرنا آسان ہے۔
غذائی اجزاء کی دستیابی: یہ فاسفورس کا فوری ذریعہ ہے جو پودوں کو توانائی فراہم کرتا ہے۔
پھول اور پھل: پھولوں اور پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے۔
مٹی کے لیے موزوں: یہ ہلکی تیزابی خصوصیات رکھتی ہے، جو فاسفورس کی دستیابی ko بڑھاتی ہے۔

استعمال کے طریقے:

فیلڈ میں: زمین کی تیاری کے وقت یا پودوں کے ابتدائی مراحل میں۔

سپرے/آبپاشی: اسپرے کے ذریعے پودوں کو براہ راست اور آبپاشی (ڈپ یا فلڈ) کے ذریعے جڑوں تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

WhatsApp Support